LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یار خان(سہ پہر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم پیرزادہ کے دورہ

رحیم یار خان ( ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم پیرزادہ کے دورہ رحیم یارخان پر کاشتکاروں کے مسائل تقریباحل ہوگئے، کاشتکاروں میں خوشی کی لہر، نہری پانی کی کمی، بندش، نہری پانی کی غیرقانونی موگہ جات کے ذریعے چوری کے دیرینہ مسائل حل کرانے پرہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیرآبپاشی میاں کاظم پیرزادہ کے شکرگزار ہیں، کاشتکاروں کی میڈیا سے گفتگو۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے رحیم یارخان کادورہ کیا تھا اور کاشتکاروں کے مسائل معلوم کیے اور انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھاکہ کسان ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کیے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہیں اور ان کی واضح ہدایت ہے کہ کسانوں کے تمام بنیادی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرایا جائے اور کسی قسم کی کمی کوتاہی نہ برتی جائے، انہوں نے تمام کسانوں کویقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے تمام مسائل فوری حل ہوں گے اور آج ان کے کسانوں کے کیے گئے تمام وعدے پورے ہورہے ہیں، اس موقع پر کاشتکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم پیرزادہ کے دورہ رحیم یارخان کے موقع پرہمارے دیرینہ اور بنیادی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں اور ہمیں نہری پانی ٹیل تک فراہم کیا جا رہا ہے، غیرقانونی موگہ جات ختم کرکے پانی کی چوری کوروکا جا رہا ہے، کھاد کی بلیک میں فروخت پر سختی سے نوٹس لیا گیا ہے، جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہم صوبائی وزیر میاں کاظم پیرزادہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کسانوں کے مسائل پر نوٹس لیا اور انہیں حل کرایا۔