LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) اسلام آبادپولیس ایجوکیشن ونگ کا ٹریفک رضاکار وں کے ہمراہ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 02روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

ازدفترافسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*******
اسلام آبادپولیس ایجوکیشن ونگ کا ٹریفک رضاکار وں کے ہمراہ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 02روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں40سے زائد ڈرائیورز اوردیگر اسٹاف نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے،ریلوے انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کوقابل تعریف قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پراسلام پولیس کی جانب سے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 02روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 40سے زائد ڈرائیورز اوردیگر اسٹاف نے شرکت کی،شرکاءکوروڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورزاور دیگر سٹاف کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات اور شہریوں کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ، اس موقع پر ریلوے انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس بہت ضروری ہیں،بہت سی باتیں ہمیں معلوم نہیں تھیں، اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے آفیسر نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔