LOADING

Type to search

تازہ ترین

ممبئی(سہ پہر) بھارت کو ملنے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے پہلا تباہ

بھارت کو ملنے والے خطرناک ترین امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک لداخ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے 3 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کی تصدیق جمعرات کی شب کی۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر لداخ میں ٹریننگ کے مشن پر تھا کے اس دوران اس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اور یہ کہ ناہموار سطح زمین اور بلند پہاڑی علاقے کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق دونوں پائلٹ محفوظ رہے جنہیں قریب ترین ایئربیس تک پہنچا دیا جب کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔اگرچہ بھارتی فضائیہ نے ہنگامی لینڈنگ کا لفظ استعمال کیا تاہم سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین نے اسے کریش قرار دیا۔ بھارت کے ایک دفاعی فورم نے لکھا کہ بھارت اور دنیا بھر میں اپاچی کی سیفٹی کے حوالے سے تفحظات سامنے آئے ہیں۔ بھارت نے امریکہ نے 22 اپاچی ہیلی کاپٹر کچھ عرصہ قبل حاصل کیے تھے۔ اپاچی کئی طرح کے ہتھیاروں کے لیس تباہ کن ہیلی کاپٹر ہے اور اسے ہوا میں اڑنے والا ٹینک بھی کہا جاتا ہے۔