LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) اینگرو نے اپنا کوئلے سے توانائی کا کاروبار بیچ دیا

پاکستان کے بزنس ٹائیکون حسین داؤد نے کوئلے سے بجلی تیار کرنے کا اپنا کاروبار بیچ دیا ہے۔ اینگرو انرجی نے کوئلے کی کان کنی اور کوئلے سے بجلی تیار کرنے کا جو سیٹ اپ بیچا ہے وہ پانچ سال سے قوم کو سستی بجلی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینگرو نے اپنا تھرمل یونٹ لبرٹی پاور ہولڈنگ اور تین پارٹنر کمپنیون کے ایک کنسورشیم کو 34 ارب 75 کروڑ روپے (12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) میں بیچا ہے۔ پاکستان کی حالیہ کاروباری تاریخ کے چند بڑے سودوں میں سے ایک بارے میں یہ اطلاع کراچی کے بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے دی۔
بلوم برگ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کی دریافت میں حسین داؤد کا کردار نمایاں رہا ہے۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں لگنائٹ کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ یہ ذخائر چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کے تحت دریافت ہوئے ہیں جو 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔
عالمی سطح پر برآمدات کے فروغ کے لیے بنیادی ڈھانچے بہتر بنانے کے چینی منصوبے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑا حصہ ملا ہے۔ یہاں 25 ارب ڈالر مالیت کے بجلی گھر اور دیگر منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
اینگرو کا شمار ملک کے بڑے کاروباری گروپس میں ہوتا ہے۔ یہ گروپ کھاد اور کیمکلز کی تیاری کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر سے بھی منسلک ہے۔ حسین داؤد نے ذیلی کمپنی حب پاور کمپنی 2018 میں فروخت کی تھی جو 1200 میگاواٹ کا تیل سے چلنے والے بجلی گھر کا نظم و نسق سنبھالتی ہے۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تھرمل یعنی کوئلے سے متعلق اثاثے فروخت کرنے سے اینگرو کو سرمائے اور وسائل کے معاملات درست بنانے میں مدد ملے گی۔
پیرنٹ کمپنی اینگرو کارپوریشن کے شیئرز ریکارڈ 0.83 فیصد کی سطح پر بند ہوئے ہیں۔