LOADING

Type to search

تازہ ترین سپورٹس

اسلام آباد(سہ پہر) پی ایس ایل میں (کل) ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان میچ کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (کل) منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں پنجہ آزمائی کریں گی ، میچ شام سات بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان میں (کل) بروز منگل کو لیگ کا پانچواں میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ملتان سلطانز مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکو مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کریں گے ۔