LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی(سہ پہر) نومئی کی پلاننگ 7 مئی کو، زوم میٹنگ میں تنصیبات پر حملے کا پلان بنا،حکومت

9

مئی کیسز حملہ کیس میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ 7 مئی کو ایک زوم میٹنگ میں آئی ایس آئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کا پلان بنا۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر سب ہوا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کیسز سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید 7 مئی کو ملک سے باہر تھے۔

7 مئی کو ایک زوم میٹنگ میں آئی ایس آئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کا پلان بنا۔ زوم میٹنگ میں کہا گیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ نکلیں، اینٹ سے اینٹ بجادو۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر سب ہوا اور پلان کے عین مطابق حملے بھی کیے گئے۔سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں صداقت عباسی اور واثق قیوم عباسی کا حوالہ دیا گیا۔سردار عبدالرازق نے عدالت میں کہا کہ 4 مئی کو چکری ریسٹ ایریا میں بانی پی ٹی آئی نے پلان کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اجمل صابر نے دوران ریمانڈ انکشاف کیا کہ لال حویلی میں بھی میٹنگ ہوئی۔شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں صداقت عباسی کا بیان دوران حراست لیا گیا۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں لیا گیا بیان ٹیکسلا کے مقدمات میں استعمال نہیں ہوسکتا۔انکا کہنا تھا کہ ایک بیان مختلف کیسز میں استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس پر ایک کیس میں ضمانت بھی ہوئی۔ شیخ رشید 4 مئی کو بیرون ملک گئے 8 اور 9 مئی کے درمیانی شب واپس وطن پہنچے۔ انہوں نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ جس زوم میٹنگ کا حوالہ دیا جارہا ہے، وہ کہاں اور کس کی صدارت میں ہوئی؟ کوئی شواہد نہیں۔