LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی(سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 13 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 01لاکھ 06ہزار 500 روپے، 10 موبائل فون اور تاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کو رس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 13قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں خرم، چن پرویز، جہانگیر، نور شاہ، جاوید، عادل،سید خرم،جنید، منیر، سرفراز، خرم شہزاد، جواد اور بلال خان شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 01لاکھ 06ہزار 500 روپے، 10 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔