LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) وفاقی پولیس کا #انسپکٹر_منصور_کرپشن پر #گرفتار،۔۔۔

اسلام آباد

وفاقی پولیس کا #انسپکٹر_منصور_کرپشن پر #گرفتار،۔۔۔
انسپکٹر منصور احمد نے راجہ محمد منیر کی فعال ملی بھگت سے تھانہ_نیلور میں مقدمہ 129/2022 کی تفتیش کے دوران 2,500,000روپے بھتہ لیا،
آج علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا احتشام گوندل ایس آئی #ایف_آئی_اے کیس کی تفتیش کریں گے

اسلام آباد)نمائندہ خصوصی (کرپشن الزامات پر ایف آئی اے نے وفاقی پولیس انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جبکہ پولیس کے انسپکٹر منصور نامی ملزم کو احتشام گوندل ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی نے گرفتار کر لیا ہے.ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور احمد نے پرائیویٹ شخص راجہ محمد منیر کی فعال ملی بھگت سے تھانہ نیلور اسلام آباد میں مقدمہ ایف آئی آر 129/2022 کی تفتیش کے دوران شکایت کنندہ سے 2,500,000// روپے بھتہ لیا۔کاشف ریاض اعوان ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی نے ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد میں زیر دفعہ 109، 161 پی پی سی آر/ ڈبلیو 5(2) 47 پی سی اے میں ایف آئی آر درج کرائی جبکہ احتشام گوندل ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی کیس کی تفتیش کریں گے۔اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور نامی ملزم کو احتشام گوندل ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کل اعلقا مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔