LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا، پلان بی کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پلان بی سامنے آگیا، پی ٹی آئٰ نے پلان ’بی‘ کے تحت الیکشن کمیشن سے بلے کی جگہ بلے باز کا نشان مانگ لیا۔
تحریک انصاف نے انتخابات کے لیے پلان ’بی‘ لانچ کردیا ہے۔ پلان بی کے مطابق تحریک انصاف نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے امیدواروں کو ٹکٹ جمع کروانے کی ہدایات کر دی ہیں۔
تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت کو تحریک انصاف نے اپنی کورنگ جماعت کے طور پر اختیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی پر امیدوار کھڑے کر رکھے ہیں۔
تحریک انصاف نظریاتی کے چئیرمین اختر اقبال ڈار ہیں۔ تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف نظریاتی کے امیدواران کو اپنا لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس عمران خان سے مشاورت کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔