LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(سہ پہر) سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 73000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ثاقب عرف ثاقی اور شہیر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 73000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے مال مسروقہ شناخت پریڈ کے بعد برآمد کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔