LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

ملتان(سہ پہر)محسن نقوی کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم،مزار بہاؤالدین زکریاؒ کے عقبی دراوزے کو بحال اور کشادہ کرنے کا حکم

لاہور24جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیااورمختلف حصوں کا معائنہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے ملتان کے قلعہ کہنہ کی فصیل کا بھی جائزہ لیا اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کی صفائی کی ناقص صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیااور حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے مزار کی عقبی جانب گندگی دیکھ کر برہمی کااظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر صفائی کا حکم دیا- وز یراعلی محسن نقوی نے زائرین کی سہولت کے لئے مزار بہاؤالدین زکریاؒ کے عقبی دروازے کو بحال کرنے اور کشادہ کرنے کا حکم بھی دیا -انہوں نے قلعہ کہنہ کی شکستہ فصیل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تاریخی فصیل کی بحالی کی ہدایت کی- محسن نقوی نے کہا کہ ملتان کا قلعہ کہنہ قاسم باغ تاریخی اثاثہ ہے، اصل حالت میں بحال کیا جائے گا- قلعہ کہنہ قاسم باغ کی فصیل اور دیگر شکستہ حصوں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے -چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنرملتان اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-