LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(سہ پہر)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،پنجاب میں 502 مقامات کو حساس قرار، معاونت کیلئے پاک فوج بھی طلب
پنجاب بھر میں مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی، ضابطہ اخلاق جاری، خلاف ورزی پر ایکشن
قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں،جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے:محسن نقوی
قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں
لاہور24جولائی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم میں کئے گئے مانیٹرنگ کے انتظامات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے۔پنجاب میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے۔قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکز ی کنٹرو ل روم میں سی سی ٹی وی کوریج، ڈیش بورڈ اور میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی کنٹرول روم کو ڈویژنل اورڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ساتھ لنک کیا گیا ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی اور صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں عشرہ محرم کے دوران 37ہزار مجالس کی سیکیورٹی کے لئے ایک لاکھ سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ70ہزار رضا کار بھی سکیورٹی پر متعین ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔