لاہور(سہ پہر ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر کے منصوبے کی سائٹ کا دورہ
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی
پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ محسن نقوی
منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے ٹریفک کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔محسن نقوی
نواز شریف انٹرچینج پر گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل 0.6 کلومیٹر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔محسن نقوی
انڈر پاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی۔ محسن نقوی
شہر کے اس اہم پوائنٹ پر انڈرپاس بننے سے پی کے ایل آئی، بیدیاں روڈ، بھٹہ چوک، کینٹ، ڈیفنس اور رنگ روڈ جانے والے شہریوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی۔ محسن نقوی
صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفر علی ناصر۔ سی سی پی او لاہور۔ کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے