LOADING

Type to search

بزنس نیوز تازہ ترین

گزشتہ مالی سال کے دوران کراچی بندرگاہ پر درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ 41.85ملین ٹن رہی

معاشی سال 2022-23 کے اختتام پر کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ 41.85ملین ٹن رہی جبکہ کنٹینرز کی ہینڈلنگ 1.93ملین بیس فٹ یونٹ کنٹینر رہی۔ پچھلے سال2021-22میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی ہینڈلنگ 51.71 ملین ٹن رہی تھی اور کنٹینرز کی 2.21ملین بیس فٹ یونٹ کنٹینرز رہی تھی۔ بدھ کو ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر خشک درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 میں 30.63 ملین ٹن رہی جبکہ پچھلے سال یہی ہینڈلنگ 36.64ملین ٹن رہی تھی۔

اسی طرح سے لکویڈ بلک کارگو کی مد میں درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ پورٹ پر امسال 11.22 ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے سال 15.07 ملین ٹن رہی تھی۔ اعداد و شمار کے مزید بریک اپ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر درامدات کارگو کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 کے دوران 29.08 ملین ٹن رہی جو کہ سابقہ سال 2021-22 میں 35.54ملین ٹن رہی تھی۔ لکویڈ کارگو بلک درآمدات کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 کے دوران 10.29 ملین ٹن رہی جوکہ سال 2021-22 میں 14.07ملین ٹن رہی تھی۔

کراچی بندرگاہ نے سال 2022-23 کے دوران 12.78ملین برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ کی ہے جو کہ سال 2021-22 میں 16.17ملین ٹن رہی تھی۔ کنٹینر ہینڈلنگ کے اعتبار سے کراچی پورٹ پر امسال درآمدات کی ہینڈلنگ 0.97مین بیس فٹ کنٹینر یونٹ اور برآمدات 0.97ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ رہی جبکہ پچھلے سال یہی ہینڈلنگ 1.10ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ اور 1.11 ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ رہی تھی۔ علاوہ ازیں رواں سال مختلف جہازوں کی بندرگاہ پر ہینڈلنگ کی گئی جن میں 905 کنٹینر، 161 بلک کارگو، 165 جنرل کارگو اور 406 آئل ٹینکر جہاز شامل ہیں