LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) فتح جنگ(نامہ نگار) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن مہم تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کو ٹاسک سونپ دیا گیا

اسلام آباد (سہ پہر) فتح جنگ(نامہ نگار) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن مہم تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ریونیو سے متعلقہ معاملات کے حوالہ سے ایک بھی شکایت سامنے نھی آئی۔ ماھانہ کھلی کچہری میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت پر فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ریونیو کے امور میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو عوامی اور انتظامی سطح پر شاندار قرار دیا گیا۔ ان کی اعلی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں ضلعی انتظامیہ کے لیے رول ماڈل کا درجہ دیا گیا۔
کچہری کے دوران عوام نے بلاک کھیوٹوں کو ان بلاک کرنے کی استدعا کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم حمیرا شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار فتح جنگ کو اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے احکامات دیے۔میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے شہریوں نے کوڑا کرکٹ جلانے کی شکایت کی، جس سے فضائی آلودگی پیدا ہو رہی ہے۔ اس پر بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے اے سی حمیرا شاہ نے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، عمائدین علاقہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک سہیل کمڑیال اور سردار افتخار احمد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی