راولپنڈی (سہ پہر) ڈبل گیم کھیلنے والوں کو جانتے ہیں، افواج دوست نما دشمنوں کو شکست دے گی: آرمی چیف

راولپنڈی (سہ پہر):چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈبل گیم کھیلنیوالوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہماری افواج دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران آرمی چیف کوبلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان دورے کے موقع پرسینئرسکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام بھی شریک تھے، آرمی چیف نے کمبائڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورجوانوں کی لازوال بہادری پر تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ڈبل گیم کھیلنیوالوں کواچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کوہرحال میں شکست ہوگی، مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم تمہارا تعاقب کرتیرہیں گے، جب بھی ضرورت پڑی تمہارا تعاقب کریں گے، بیرونی آقاں کے سہولت کاروں کواچھی طرح جانتے ہیں۔جنرل سیدعاصم منیر کا کہنا کہ ان لوگوں دہرے معیار میں مہارت حاصل کی ہوئی ہے، یہ شاہ سے کہتے ہیں تیرا گھر لوٹا اور چور سے کہتے ہیں چوری کر، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ انشا اللہ! وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے، بلوچستان کیعوام کے فلاح وبہبود اورسکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کیمطابق بلوچستان دورے کے دوران آرمی چیف نے فوج، ایف سی اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے عزم کوسراہا۔