LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کے دوران 37 گاڑیاں، 159 موٹرسائیکل، 02 کروڑ سے زائد نقدی، 16 لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات، 91 موبائل فونز سمیت لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

شہریوں کو ان کی گاڑیاں ،موٹرسائیکل نقدی ،طلائی زیورات اور مسروقہ سامان حوالے کیا۔ شہریوں نے گاڑیاں، موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ واپس ملنے پر پولیس ٹیموں کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا شکر یہ ادا کیا