LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے خواتین کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے تھانہ ویمن اور آن لائن پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

خواتین آن لائن بھی 1815 پر بھی اپنے مسائل بیان کرسکتی ہیں۔ اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

کھلی کچہری میں خواتین نے ویمن پولیس اسٹیشن کی کار کردگی کو سراہا۔ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے۔

یہ آپ کی اپنی پولیس ہے ہمارے دفاتر کے دروازے 24/7کھلے ہیں۔ آپ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ پولیس مزید بہتر انداز میں شہریوں کی خدمت کر سکے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا