جعفر آباد/رحیم یارخان(سہ پہر) پاکستان مسلم لیگ ن مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
جعفر آباد/رحیم یارخان(27 اکتوبر 2024ء)
پاکستان مسلم لیگ ن مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفرآباد میں منعقد ہوا جس میں مشاورتی کمیٹی کے ممبران، سابق کونسلرز، تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کی،اجلاس میں سٹی کی تعمیر و ترقی،علاقائی مسائل کو زیر غور لایا گیا۔ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ سٹی رحیم یارخان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی جعفرآباد گھرانے کا مشن ہے.