LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(سہ پہر) سی ڈی اے ہسپتال کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ہسپتال ملازمین کا قیمتی اثاثہ ہے اسکی نجکاری کا سوچنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،سی ڈی اے مزدور یونین کیپیٹل ہسپتال کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرے گی،اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین نے چیئرمین سی ڈی اے،ممبرایڈمنسٹریشن،ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اور متعلقہ انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے،کیپیٹل ہسپتال سابق چیئرمین علی نوازگردیزی مرحوم نے سی ڈی اے کے ملازمین کے لیے تعمیر کروایا تھا جس سے آج تمام ملازمین اور انکے خاندان صحت کی تمام تر سہولیات حاصل کرتے ہیں،سی ڈی اے ہسپتال بنانے کے مقصد ادارے کے ملازمین اور انکے خاندان کو علاج معالجے کی سہولیات مہیاکرنا ہے لیکن سی ڈی اے انتظامیہ ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے ادارے کی موجودہ سی بی اے یونین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یقینا اس عمل سے غریب ملازمین کانقصان ہو گااور اس حوالے سے تمام ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے،سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کا جھانسادے کر صحت کی سہولیات چھینناچاہتے ہیں،اس موقع پر ہم چیئرمین سی ڈی اے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اور ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کی بجائے اس میں جدید آلات اور سہولیات مہیاکرکے ہسپتال کی حالت کو بہتربنایاجائے،اگراس عمل کو فوری طور پر روکا نہ گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین ہسپتال کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی اورتمام قانونی جنگ لڑے گی۔