اسلام آباد(سہ پہر) روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات۔
(اصغر علی مبارک)
روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے جمعہ کو اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔