LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لندن/اسلام آباد(سہ پہر) لوگوں کو ہنرسکھا کر باہر بھیجا جائے تو کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے،چوہدری محمد نواز

صدر انٹرنیشنل گرینڈ اوور سیز کلب یو کے چوہدری محمد نوازنے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ہنرسکھا کر باہر بھیجے تو کثیر زر مبادلہ کما سکتی ہے۔

سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد نواز نے کہا کہ پاکستان کی 60فیصد آباد ی چالیس سال سے کم عمر افراد کی ہے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان سے بڑے پیمانے پر برین ڈرین ہو رہی ہے ،16لاکھ سے زائد افراد جن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ہولڈرز بھی شامل ہیں ،ملک سے باہر جا چکے ہیں، حکومت کو ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ،فنی تربیت اور لینگویج کورسز پر توجہ دیکر پوری دنیا میں ہم اپنی مین پاور سپلائی کرسکتے ہیں،پاکستان سے پوری دنیا میں نرسز، پلمبر، الیکٹریشن،بلڈرز ایکسپورٹ کیے جا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کثیر زرمبادلہ ملک لایا جا سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ایک سٹڈی کے مطابق اٹلی کو اگلے5سال تک ڈرائیورز،پلمبرز اور فیکٹری ورکرز کی ضرورت ہے پاکستان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو عالمی معیار کے مطابق لایا جائے اور ان ممالک سے ایم او یو سائن کیے جائیں۔