راولپنڈی(سہ پہر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں سینئر افسران سے میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز
راولپنڈی (مظہر شاہ )سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں سینئر افسران سے میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی اور ایس ڈی پی اوز کی شرکت، مقدمات کے چالان مقررہ معیاد کے اندر یکسو کئے جائیں، مقدمات کی بروقت چالاننگ میں غفلت برتنے والے تفتیشی افسران کے سخت خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز براہ راست کریں، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں سینئر افسران سے میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے چالان مقررہ معیاد کے اندر یکسو کئے جائیں، مقدمات کی بروقت چالاننگ میں غفلت برتنے والے تفتیشی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز براہ راست کریں، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے ساتھ چین آف سپلائی پر بھی کام کریں، منشیات فروشوں کی سزایابی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل ذکر ہے، متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ڈکیتی، رابری کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے، راولپنڈی پولیس نے رواں سال 300 سے زائد گینگز گرفتار کئے، انکو قرار واقعی سزا دلوانا بھی اہم ہے،راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام،چہلم حضرت امام حسین اور میچز کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی،امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بھی راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ہمیں راولپنڈی کو کرائم اور منشیات فری بنانا ہے۔