اسلام آباد(سہ پہر) جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ ، تحریری حکمنامہ جاری
سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے معالے پر 11 جولائی کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا وفاقی وزارت تعلیم کے دائرہ کار میں 12 یونیورسٹیاں آتی ہیں،
یونیورسٹیز وائس چانسلرز،صدر ،نائب صدر، رجسٹرار، فکلیٹی ہیڈ، کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر فنانس کے اہم عہدے خالی نہ رکھیں،
سرکاری یونیورسٹیوں پر عوام پاکستان کا پیسہ خرچ ہوتا ہے، بدقسمتی سے کئی یونیورسٹیاں قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، ایسا کرنے سے یونیورسٹیوں کا معیار گر رہا ہے، اپنے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی یونیورسٹیز سے 14 دنوں میں وضاحت طلب کر لی ۔
قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے،
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔