LOADING

Type to search

تازہ ترین

پشاور(سہ پہر) خیبر پختونخوا میں جولائی سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 88افراد جاں بحق ،129 زخمی ہوئے ، اعداد و شمار جاری

خیبر پختونخوا میں یکم جولائی سے 30اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں 88افراد جاں بحق اور 129افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 19خواتین، 43بچے اور 26مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 29خواتین، 61 بچے اور 39مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پختونخوا کا بتانا ہے کہ بارشوں سے مجموعی طور پر 958گھروں کو نقصان پہنچا، 698 گھروں کو جزوی اور 260گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ دو روز قبل دیر بالا میں مکان پر تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔