LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(سہ پہر) حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات شروع، اچکزائی نے تصدیق کر دی

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات شروع،محمود خان اچکزائی نے تصدیق کر دی ۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ رانا ثنااللہ میرے ساتھ پارلیمنٹ میں ملے، کسی مسئلے کا حل مذاکرات کے بغیر نہیں نکل سکتا ،اگر کوئی مذاکرات کیلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے،شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اس وقت شروع ہو جاتے ۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہوا، شہباز شریف نواز شریف کو مشورے نہ دیتے تو معاملات ٹھیک ہوجاتے، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی ،ہاکی میں ہر دفعہ گولڈ میڈل جیتتے تھے،کرکٹ اور ہاکی ہمارے ہاتھوں سے نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو شناخت کرکے قتل کیا گیا ،تحفظ دینا کس کی ذمہ داری تھی ان کو سزا ملنی چاہیے، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے، بلوچ پشتون شیعہ سنی تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے،سیاستدان آئین کی بالادستی کے لیے اکھٹے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔