اسلام آباد(سہ پہر) سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ اعجاز الحسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر مینیٹینس تھری کا اضافی چارج تفویض
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ اعجاز الحسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر مینیٹینس تھری کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹینس ٹو فرمان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹرمینٹینس فائیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ وسیم شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ ون ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ سکیپ ڈویژن عارف علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینٹینس ،سب انجینئر غلام سرور کو سب انجینئر مینٹینس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول مظہر عباس کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینٹینس ڈائریکٹوریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔