اسلام اباد(سہ پہر) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مشہور گاؤں ڈھرنال اسٹاپ پر عوامی شکایات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ سبزی فروٹ اور چکن کی شاپس کو چیک کیا

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مشہور گاؤں ڈھرنال اسٹاپ پر عوامی شکایات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ سبزی فروٹ اور چکن کی شاپس کو چیک کیا سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر ناجائز من مانے ریٹ گلا سڑا غیر معیاری فروٹ سبزی اور مکھیوں کی بھنبھناہٹ زدہ چکن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے جرمانے عائد کردئے۔انہون نے متذکرہ دکانداروں کوسخت وارننگ دی کہ اگر انہوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو آ ئندہ انکے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوادیا جائیگااس موقع پر ڈھرنال اڈے پر موجود عوام الناس نے سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ پرائس مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگے داموں اشیاء ضروریات فروخت کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایسے عناصر کی خلاف قانونی کاروائی کرنا ہمارا فرض ھے عوام کی جان مال صحت کی حفاظت کرنا بھی ہمارا اولین فرائض منصبی ھے