LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف7/4میںطلباءو طالبات کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف7/4میںطلباءو طالبات کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں50 2سے زائد بچوں نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادپولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف7/4میںطلباءو طالبات کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،ورکشاپ میں 250سے زائد طلباءو طالبات نے شرکت کی،جنہیں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ نے طلباءو طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبراکراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پر ادارے کی پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیزاوردیگر سٹاف نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا ،انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جس کا لوگوں کے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش ہے،آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا معمار ہوتے ہیں مستقبل میں انھی بچوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے لہذا ان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فرض ہے اور آئی ٹی پی اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہے ۔