LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) جسٹس گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کیخلاف درخواست دائر نہیں کی:اعلامیہ ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط لکھنے کی ٹوئٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق پھیلایا جارہا ہے ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، سوشل میڈیا پر چلایا جانا والا یہ مواد درست نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے۔