ہزارہ(سہ پہر)کمشنر ہزارہ عامر سلطان خان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کابیسٹ وے حطار اور غازی ٹنل پرجیکٹس کا دورہ غیر ملکی ورکرز سے ملاقات
کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین نے غیر ملکی ورکز ر سے مسائل دریافت کیے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی
انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو ہر ممکنہ تعاون حاصل ہے اور رہے گا، کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین
غیر ملکیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان
ہری پور( کرائم رپورٹر ) کمشنر ہزارہ عامر سلطان خان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے حطار بیسٹ وے اور غازیT-V پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور عون حیدر گوندل بھی اس دورے میں انکے ہمراہ موجود تھے۔جی ایم تربیلہ،پاور ڈائریکٹر نے غازی میں جاری ٹنل V پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین نے پرجیکٹس کے عہدایدار سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل دریافت کیے اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس فارنرز کی سکیورٹی کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کررہی ہے غیر ملکیوں کا تحفظ ہزارہ پولیس کی ترجیح ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فارنرز سکیورٹی کو مزید موثر بنائیں اور روابط کو مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت مدد حاصل کر سکیں۔