LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی (سہ پہر)محکمہ موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب کے ڈرائیور کانسٹیبلان کی آئی جی پنجاب سے اپیل

ضلع لاہور سے محکمہ ایم ٹی کے 43 ڈرائیور کانسٹیبلان پروموٹ جبکہ دیگر اضلاع کے ڈرائیور کانسٹیبلان ترقی سے محروم

راولپنڈی (مظہر شاہ ) محکمہ موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب کی ایک بڑی تعداد ڈرائیور کانسٹیبلان جو اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں جن کو آئی جی پنجاب صاحب نے خود ریڑھ کی ہڈی قرار دیا تھا مگر وہ اپنی پرموشن کو لے کر انتہائی پریشان اور مایوس نظر آتے ہیں، ابھی تک صرف 43 ڈرائیور کانسٹیبلان ضلع لاہور سے پروموٹ ہو کر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ دوسرے اضلاع سے محکمہ ایم ٹی کے ڈرائیور کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے سے محروم رکھا گیا جس کی بابت ترقی سے محروم رہ جانے والے ڈرائیور کانسٹیبلان کی آئی جی پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ محکمہ ایم ٹی کے پورے پنجاب میں ڈرائیور کانسٹیبلان کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ کیا جائے جو کہ بنیادی حق ہے محکمہ ایم ٹی کے ملازمین میں پہلے دن سے محرومیوں کا شکار ہے جن کا آج تک ٹیکنیکل الاؤنس بھی بحال نہ کیا گیا مہنگائی کے اس دور میں کہ جہاں جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے ہماری آئی جی پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ہمارا ٹیکنیکل الاؤنس بحال کیا جائے اور ہمیں پرموٹ کر کے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی جائے۔