LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(سہ پہر ) پٹرولنگ پولیس بحریہ نے بذریعہ ای۔پولیس۔ ایپ سول لائن پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

راولپنڈی( ) پٹرولنگ پولیس بحریہ نے بذریعہ ای۔پولیس۔ ایپ سول لائن پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس۔ایس۔پی۔پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈی۔ایس۔پی چوہدری ذوالفقار کی زیر۔نگرانی دوران ناکہ بندی چوکی انچارج انیس قمر ہمراہ ٹیم خرم محمود اے ایس آئی ۔ چوہدری اختر حسین ۔ راجہ محمد عرفان نے ایک مشکوک شخص کو ناکہ پر روکا جو دوران پڑتال تسلی بخش جواب نہ دینے پر اسکا شناختی کارڈ چیک کیا جو کہ تھانہ سول لائن راولپنڈی کا اشتہاری نکلا قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجرم اشتہاری مقدمہ نمبر 433/19 ۔ بجرم: 406 ت پ سجاد اصغر ولد اصغر علی گاؤں پنڈ جھاٹلہ کو سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔۔ جے۔پی۔او۔ راجہ محمد عرفان کی اعلیٰ کارکردگی پر۔
ایس۔ایس۔پی۔پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان ۔۔۔ ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کا کہنا تھا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔