LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی(سہ پہر) اوپن یونیورسٹی میں ایم ایس سی,ایم فل ,پی ایچ ڈی داخلہ کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے; ریجنل ڈائریکٹرنسرین آختر مرزا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین آختر مرزا کا کہنا ہے کہ بی ایس, ایم ایس سی,ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے۔ آن لائن داخلے(مین کیمپس) کی آخری تاریخ 15اگست 2023 ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیے جا سکیں گے۔ اس سلسلےمیں طالب علموں کی سہولت کے لیے سوئفٹ سنڑ کا اجرا کر دیا گیا ہے ,
ضلع راولپنڈی اور اس کی تمام تحصیل لیول تک سوئفٹ سنڑ کی سہولت میسر ہو گی ۔ ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین آختر مرزا نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023 کے پہلے مرحلے کے داخلےکی آخری تاریخ 5 ستمبر2023 ہے ۔
پہلے مرحلے میں میٹرک،میٹرک درس نظامی، میٹرک اوپن کورسز ایف اے،آئی کام، ایف اے درس نظامی، ایف اے اوپن کورسز، مڈل ٹیک، سرٹیفکیٹ کورسز /ڈپلومہ کے پروگرام شامل ہیں جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامز /بی ایس پروگرامز (ایف اے،ایف ایس بیسڈ چار سالہ)/ایم فل /ایم ایس /ایم ایس سی/(آنرز) پروگرامز۔ ایم بی اے پروگرامز۔پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کے آن لائن داخلے(مین کیمپس) کی آخری تاریخ 15اگست 2023ہے۔ تمام داخلوں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔ میٹرک اور ایف اے،پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس ریجنل کیمپس راولپنڈی اور سیل پوائنٹ سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔ یونیورسٹی داخلہ کی پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے۔جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن جمع کیے جا سکیں گے۔