LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

ہریپور (سہ پہر )تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی 17/18 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور جنسی ذیادتی و حراساں کرنے والے بڑے گروہ کے ملزمان گرفتار ۔

موبائیل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 02 موٹرسائیکل برآمد ۔تھانہ سٹی کی حدود شارجہ ہوٹل میں 17/18 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور بلیک میل کرکے جنسی ذیادتی و حراساں کرنے کا واقع رونما ہوا۔متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 376.365.3TIP.34PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن زیب کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھا نہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی کاروائی کرتےہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان شاہ میر عرف حضر ولد محمد خالد سکنہ محلہ کنڈ ڈی سٹاپ ہری پور ،ضیاء محمود ولد پرویز اخترسکنہ محلہ تالاب سکندرپور ،حسنین علی ولد مسعود اختر سکنہ محلہ گجر موہڑہ ہری پور ،حماد ولد کالا اور اعجاز ولد محمد عارف ساکنان سکندرپور کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے 02 موٹرسائیکل اورموبائیل فونز برآمد کرلیے ۔جبکہ دیگر 01 ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔دوران ابتدائی تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ گزشتہ 4/3 سالوں سے انتہائی منظم طریقے سے اس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔جو شریف لڑکیوں کو بھلا پھسلا کر ان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بلیک میل و حراساں کر کے ان سے بھاری رقم بھی بٹورتے ہیں ۔ملزمان کے موبائل فونز سے اس طرح کی متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں ۔ہیں جو اس سلسلہ میں مذید کاروائی کے لیے محکمہ ایف ائی آے (سائبر کرائم ) سے بھی رجوع کیا جارہا ہےڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کا ہری پور کے معزز شہریوں کے نام پیغام ہے کہ اگر کوئی شہری اس منظم گروہ کے اس قسم کے ظلم و بربریت کا شکار ہوا ہویا کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی انفارمیشن ہو تو وہ ڈی پی او آفس سے رجوع کریں ۔اطلا ع دہیندہ کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ہری پور پولیس عوام کے عزت آبرو کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔