اسلام آباد(سہ پہر) کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد :سی ڈی اے نے 9 پلاٹ ایک ارب 82 کروڑ میں نیلام کر دیئے
اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) نے 27 ایکڑ کے رقبے پر محیط JBR دبئی ، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر بنائی جانے والی کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹ ایک ارب 82 کروڑ میں نیلام کر دیئے ۔ نیلامی کا سلسلہ21 جولائی 2023 بروز جمعہ کو بھی جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے شکر پڑیاں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر کے مقام پر 27 ایکڑ پر محیطJBR دبئی ، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا قیام کرنے جا رہا ہے۔ جس کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے 500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں ۔ کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے ، ریستوران ، بسٹروز کے لئے مختص ہوں گے ۔
اس سلسلے میں پلاٹوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے ۔سی ڈی اے کے زیر اہتمام کپیٹل سٹریٹ کے پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز کیپٹل سٹریٹ منصوبے کو خوب پذیرائی ملی اور سرمایہ کاروں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لیا ۔ نیلامی کے پہلے روز کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ میں نیلام ہو ئے ۔ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر1، 20 کروڑ 85 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 2، 19 کروڑ 85 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 3 ، 16 کروڑ 85 لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر 4 ، 16 کروڑ 50 لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر 6 ، 15 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ۔ اسی طرح کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 7 ، 26 کروڑ 65 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 10 ، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر 5 ، 17کروڑ 90 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر 11 ، 23کروڑ روپے میں نیلام ہوا ، نیلامی کا سلسلہ آج 21 جولائی 2023 بروز جمعہ کو بھی جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کو JBR دبئی ، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر بنایا جا رہا ہے۔کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد 27 ایکٹر پر محیط ہو گی ، 500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جارہے ہیں ، کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے ، ریستوران ، بسٹروز کے لئے مختص ہوں گے۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لا، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس کر رہے ہیں۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کامجازفورمہے۔