لاہور(سہ پہر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا
وزیر اعلی محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ
تزئین و آرائش و توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے مزدوروں۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات۔ آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور ان کی ٹیم سے مصافحہ کیا اور تعمیراتی کام پر شاباش دی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پراجیکٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہا
مزار کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔محسن نقوی
12 محرم الحرام تک مزار کا بالائی حصہ بھی مکمل ہو جائے گا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ حکام کی دن رات محنت سے مزار کو آج زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔محسن نقوی
راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی اور آمدورفت میں آسانی ہوگی۔محسن نقوی
محسن نقوی نے مزار پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی
ماربل فلوریننگ،دیواروں پر ماربل،سیلنگ اورگنبد پرٹائل ورک کیاگیا۔بریفنگ
مزار کی گزر گاہ اورقبرستان کے احاطے کو اپ گریڈ کیاگیا۔بریفنگ
مرکزی داخلی راستے پر محرابی سٹرکچربنایاگیا ہے۔بریفنگ
معروف عالم دین مولانا محمد حسین اکبر۔ آغا محمد شاہ قزلباش۔
صوبائی وزیر اوقاف،اظفر علی ناصر،سیکرٹریزتعمیرات و مواصلات، اوقاف،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے