راولپنڈی(سہ پہر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ
محسن نقوی نے کٹاریاں برج کے قریب نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نالہ لئی کے اردگرد آبادیوں کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی
23 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، تمام ادارے الرٹ رہیں۔ محسن نقوی
ڈی واٹرنگ پمپس اور ہیوی مشینری مکمل چالو حالت میں ہوں، تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے۔محسن نقوی
کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قریبی آبادیوں سے لوگوں کا انخلاء پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔محسن نقوی
گزشتہ روز راولپنڈی میں 205 ملی میٹر بارش ہوئی، نالہ لئی کے کناروں سے پانی باہر نہیں آیا۔کمشنر راولپنڈی
کٹاریاں کے پوائنٹ پر پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح 19 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر 16 فٹ رہی۔کمشنر راولپنڈی
دونوں مقامات پر ہائی الرٹ 20 فٹ پانی کی سطح پہنچنے پر جاری کیا جاتا ہے۔کمشنر راولپنڈی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
غیر معمولی بارش کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ نے اچھا کام کیا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آیا ہوں۔محسن نقوی
گزشتہ روز 205 ملی میٹر بارش ہوئی، راولپنڈی میں نالوں کی صفائی پر تقریباً 12 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔محسن نقوی
نالوں کے اردگرد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جاری رہے گا۔محسن نقوی
راولپنڈی سمیت پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتو ں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔محسن نقوی
بعض ہسپتالوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں،ایک ہفتہ تک تمام ہسپتالوں کو فنڈز فراہم کریں گے۔محسن نقوی
راولپنڈی کے دیگر منصوبوں کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔محسن نقوی
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، راولپنڈی کے آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے