LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

دینہ(سہ پہر) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا سٹی ہاؤسنگ میں چائینیز گارد اور اور قلعہ روہتاس میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجلس کا وزٹ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا سٹی ہاؤسنگ میں چائینیز گارد اور اور قلعہ روہتاس میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجلس کا وزٹ، ،تفصلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا سٹی ہاؤسنگ میں چائینیز گارد اور اور قلعہ روہتاس میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجلس کا وزٹ، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، سی ایس او، ایس ایچ او کالا گجراں اور ایس ایچ او دینہ بھی موجود تھے ،ڈی پی او جہلم نے چائینیز گارد کی سیکورٹی چیک کی اور ضروری ہدایات دیں،ڈی پی او جہلم نے قلعہ روہتاس میں جاری مجلس کا بھی وزٹ کیا،افسران اور جوانوں کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دیں،چائینیز ہمارے مہمان ہیں جنکی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جہلم () جہلم ایس ایچ او پنڈ دادن خان راجہ محمد آصف اور ٹیم کی اہم کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02ملزمان گرفتار،تفصلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ،ملزمان کی شناخت نواز اور امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے گئے ،ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ظفر احمد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس موقع پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی کے لیے اہم سنگھے میل ہے، ڈی پی او جہلم نےایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان۔

جہلم ()جہلم ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،تفصلات کے مطابق دینہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،ملزمان کی شناخت واسق،اور توقیر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور اور ڈنڈا بھی برآمد کر لیا گیا ،ملزمان نے لین دین کے معاملات پر راجہ حماد نامی شہری کو فائرنگ اور ڈنڈے کے وار سے زخمی کر دیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔