LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی (سہ پہر ) گوجرخان پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتار

 گوجرخان پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 19ہزار 600روپے،04موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں صوبہ خان،ریاض، اشفاق،ظہور اورشاہد شامل ہیں ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 19ہزار 600روپے،04موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے جبکہ موقعہ سے 02موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے،قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا