LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد( سہ پہر )وفاقی حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران چاروں صوبوں، وفاق اور گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ آرٹیکل 245 تحت کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق چاروں صوبائی محکمہ داخلہ کی درخواست پر فوج تعینات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج تعیناتی کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران افواج کے پاکستان کی نفری کی تعداد کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ اور جنرل ہیڈ کوارٹر کی مشاورت سے کیا جائے گا