کراچی( سہ پہر )انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر 283.80 روپے پر بند ہوا۔
آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا