ہری پور (سہ پہر ) محرم الحرام ہمیں آمن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس مقدس ماہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے
محرم الحرام ہمیں آمن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس مقدس ماہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے محرم ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المسلمین پاکستان کے صدر اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ خیبرپختونخوا نیر عباس جعفری نے ماہ محرم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ آمن کی خاطر حضرت علی ابن ابو طالب علیہ السلام نے اپنا دارالخلافہ مدینہ سے کوفہ منتقل کیا اور شہزادہ امن حضرت امام حسن علیہ السلام نے اس امن کی خاطر حکومت چھوڑ دی اور خود امام حسین علیہ السلام نے اس امن کے لیے حج کو عمرہ میں تبدیل کر کے مکہ سے کربلا کی طرف سفر کا آغاز کیا نیر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کسی مسلک و فرقہ کے پیشوا نہیں ہیں بلکہ تمام انسانیت کے راہبر و پیشوا ہیں امام حسین علیہ السلام دین محمدی کی بقا کی خاطر اپنے خانوادہ و جانثاران کی عظیم قربانی پیش کی اور اس قربانی کی یاد منانا ہر مسلمان اور انسان پر واجب ہے ماہ محرم الحرام جہاں ہمیں نواسہ رسول اکرم ص حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے وہیں ہمیں دین کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا درس بھی دیتا ہے ۔
اپنے بنیادی حقوق سے بلکل پیچھے نہ ہٹیں دیگر انسانوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اگر کوئ بات ناگوار بھی گزرے تو ماہ محرم کے تقدس کی خاطر اسے برداشت کرنے کی کوشش کریں ۔
ہمیں اپنے قول و فعل سے موقف حسینی ع دوسروں تک پہنچانا ہے ۔